تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:36

باکس آفس پر فلم ’دی مارشن‘ کا راج، نئی فلم ’پین‘ تیسرے نمبر پر

جیو نیوز - ہالی وڈ.......ہالی وڈ میں گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی فلم ’دی مارشن‘ نے نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ فلم ’دی مارشن‘ رواں ہفتے مزید 3کروڑ 70لاکھ ڈالر کما کر بدستور باکس آفس پر راج کررہی ہے اور یہ فلم اپنی ریلیز سے اب تک 10کروڑ 87لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے خلاباز کے گرد گھوم رہی ہے، جسے مریخ پر بھیجے گئے مشن کے دوران مردہ تصور کرلیا جاتا ہے اور دیگر عملے کو واپس زمین پر بلالیا جاتا ہے۔ اس فلم میں خلا باز کی زمین سے رابطہ بحال کرنے کی سر توڑ جدوجہد کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا کیا گیا ہے۔

فلم ’ہوٹل ٹرانسیلوینیا2‘ اس ہفتے بھی اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اس ہفتے 2کروڑ 3لاکھ ڈالر کمائے اور اسی ہفتے ریلیز ہونے والی نئی فلم ’پین‘ 3دنوں میں 1کروڑ 55لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.