تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

جیکولین فرنانڈیزکی برٹش فلم’ڈیفینیشن آف فیئر‘کا پہلا ٹیزر جاری

جیو نیوز - لندن ......مشہور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنانڈیز کی خوف و دہشت سے بھرپور برٹش ہارر فلم ڈیفینیشن آف فیئر(Definition Of Fear)کا پہلا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

جیمز سمپسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 4لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو چھٹیاں گزارنے جھیل کے کنارے جاتی ہیں اور خوف کے سائے میں گھر جاتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں پہلی مرتبہ برٹش فلم میں اداکاری کرنے والی جیکولین فرنانڈیز کے علاوہ کیتھرین بیرل، مرسیڈیز پپالیااور بلیتھی ہوبرڈ سمیت دیگر شامل ہیں۔

کرسٹوفر برانچ کی پروڈیوس کردہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.