12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37
اداکارہ مشی خان کےخلاف امانت میں خیانت کیس کی سماعت
جیو نیوز - راولپنڈی......اداکارہ مشی خان کےخلاف امانت میں خیانت کیس کی سماعت چالان پیش نے ہونے کے باعث 7دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔
کیس کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ قادرحسین بٹ نے کی۔ ایک بیوٹی کلینک کی مالکہ نے پیسے وصول کرکے اشتہار میں کام نہ کرنے پر اداکارہ مشی خان کے خلاف مقامی عدالت میں ہرجانے کی درخواست دے رکھی ہے۔