13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43
انگلینڈ جانے پر دس سال کی پابندی کی خبریں افواہ ہیں، اداکارہ میرا
جیو نیوز - لاہور........اداکارہ میرانے10 سال کےلیےانگلینڈ میں داخلے پرپابندی کی خبروں کو محض افواہیں قرار دےدیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کے دوران میرا نےکہاکہ برطانیہ کی جانب سےداخلےپرپابندی کی خبروں کی کوئی صداقت نہیں ،یہ افواہیں ان کےدشمنوں نے اڑائی ہیں۔
اداکارہ میراکاکہناتھاکہ بعض لوگ ان کی شہرت سے جلتے ہیں اوران کے خلاف جھوٹی خبروں کا بازار گرم رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ برطانوی حکومت کی طرف سےانہیں ایسی کسی پابندی کاکوئی تحریری نوٹس نہیں ملا۔