تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:59

چار بار جیمز بونڈ بننے والے ڈینیل کریگ کردار سے بے زار

جیو نیوز - نیویارک.......فلم کی تشہیر کے بجائے فلم پر تنقید، بہت ناانصافی ہے،چار بار جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنےوالے اداکار ڈینیل کریگ اپنے کردار سے بے زار ہو گئے، تنقید کرنے پر پروڈکشن کمپنی نے ٹھیک ٹھاک کلاس لے لی۔

برطانوی جاسوس ،جاسوسی کرتے کرتے تھک گیا،چار مرتبہ ایک ہی کردار ادا کرتے کرتے بے زار ہو گیا، جی ہاں،اداکار ڈینیل کریگ جیمز بانڈ بن بن کر اکتا گئے ہیں اور اسی بےزاری کا اظہارایک انٹرویو میں کر بیٹھے، بولے،اگر انہیں دوبارہ جیمز بانڈ میں کاسٹ کیا گیا تووہ اپنی کلائی کاٹ لیں گے۔

ڈینیل کا یہ بیان پروڈکشن کمپنی پر بجلی بن کر گرا،غصے میں آکر کمپنی نے ڈینیل کو شٹ اپ کال دے دی، صاف صاف کہہ دیا کہ جیمز بانڈ کے کردار سے متعلق فضول باتیں کرنا بند کر دیں۔ کمپنی نے زیرو زیرو سیون کو آئینہ دکھاتے ہوئے یہ سوال بھی کیا کہ کیا ڈینیل کے کھاتے میں جیمزبانڈ کے علاوہ کوئی دوسری سپرہٹ فلم بھی ہے؟

جیمزبانڈ کا ایور گرین کردار ادا کرنے کے لئے اداکاروں کی لائن لگی ہے ،اگر اگلی فلم میں ڈینیل کو نکال دیاگیا تووہ کہیں غالب کے اس مصرعے کی تصویر نہ بن جائیں کہ ’’بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے‘‘۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.