تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:37

پاکستان کے بعد ’’منٹو‘‘امریکا میں بھی چھانے کیلئے تیار

جیو نیوز - کراچی....... پاکستان میں شاندار کامیابی کے بعد فلم "منٹو" کی امریکا میں ریلیز کی تیاریاں ہورہی ہیں ، ہارورڈ، کولمبیا اور ییل یونیورسٹی جیسے بڑے تعلیمی اداروں میں بھی فلم "منٹو" دکھائی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ فلم منٹو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے، جارج ٹاؤن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن میں بھی دکھائی جائے گی۔

اردو کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کے افسانے دنیا کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں اور ان میں سے کئی افسانوں کو منٹو فلم میں بھی پیش کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.