20 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:48
ہالی وڈ فلم’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر
جیو نیوز - لندن ........ہالی وڈ اداکار وِن ڈیزل کی نئی ہارر ڈرامہ فلم’’دی لاسٹ وِچ ہنٹر‘‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ فلم رواں ہفتے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
لندن میں منعقد ہونے والے ریڈ کارپٹ پریمیئر میں فلم کے مرکزی کردار وِن ڈیزل، مائیکل کینی اور روز لیزلی نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادیئے۔دہشت اورسنسنی سے بھر پور فلم 23کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔