21 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:48
جیمز بونڈ سیریز کی فلم’اسپیکٹر‘کانیاٹریلر جاری
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی ووڈکے مشہور اداکار ڈینیل کریگ مسلسل چوتھی بار جیمز بونڈ کے روپ میں دکھائی دینگے، جیمز بو نڈ سیریز کی ایکشن سے بھرپور فلم اسپیکٹر کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
سیم مینڈس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر دشمنوں کے تعاقب میں اپنی توانائیاں صرف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار ایک مرتبہ پھر اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے دکھائی دینگے جبکہ دیگر فنکاروں میں کرسٹوف والٹز، رالف فائنز، مونیکابیلوسی، اینڈیو اسکاٹ، نومی ہیرس، بین وہشاواورجیسپرکرسٹین سن شامل ہیں۔
ایکشن، ایڈونچر، کرائم اورجا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم اسپیکٹر میٹرو گولڈوین میر اور کولمبیا پکچرز کے تحت 26اکتوبر کو سینما گھر وں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔