22 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:17
بھارتی پروڈیوسر کا عمران خان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان
جیو نیوز - ممبئی.......بھارتی پروڈیوسر راکیش اوپدھیا نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی فلم انڈسڑی کے پروڈیوسر راکیش اوپدھیا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زندگی پر فلم بنائیں گے۔ راکیش اوپدھیا ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔
بھارتی پروڈیوسر نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں فلم بنانے کی اجاز ت لی جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا جلد ہی آغاز کر دیا جائیگا۔