تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

خاتون ہراساں کرنے پر بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹچاریہ کیخلاف مقدمہ

جیو نیوز - ممبئی......پاکستانی فنکاروں کے خلاف زہر آلودبیانات دینےوالے بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹچاریہ کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج ہو گئی ۔

ممبئی کے اوشیورا پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ابھیجت نے ان سے بدتمیزی کی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہجوم بڑھ جانے کی وجہ سےتقریب میں جاری شو دیکھنے اپنی نشست سے کھڑی ہوئیں کہ تقریب کےآرگنائزرابھیجت نے ان سے بد اخلاقی کی، انہوں نے چیخ کر احتجاج ریکارڈ کرایا تو گلوکار نے انہیں نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.