23 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:32
بھارت؛ بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر شرمیلاٹیگور کو تشویش
جیو نیوز - ممبئی....... ماضی کی مشہور بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ،، ادبی ایوارڈز واپس کیے جانے کے اقدام کو جرات مندانہ قرار دیا ہے۔
نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ بھارت میں مخالفت اب تشدد کی شکل اختیار کرگئی ہے ، عدم اتفاق کا معاملہ صرف زبان تک محدود نہیں رہا۔ لوگ پُرتشدد حملے کررہے ہیں۔
شرمیلا ٹیگورنے موجودہ سیاسی صورت حال کو بھارت کے لیے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا وہ اسے اظہار رائے کی آزادی پرحملہ تصور کرتی ہیں، دادری واقعے میں تمام حدیں پار کی گئیں۔