تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:34

مصر کی سابقہ ملکہ حسن اور اداکارہ دماغ کے کینسر میں مبتلا

جیو نیوز - قاہرہ.....مصر کی سابق ملکہ حسن اور معروف اداکارہ انجی عبداللہ کو دماغ کے سرطان کا عارضہ لاحق ہے۔ ان کے شفاء یاب ہونے کی امید نہیں کیونکہ ٹیومر دماغ اس حصے میں ہے جہاں سے اسے آپریشن سےنکالا ناممکن ہے۔

انجی عبداللہ ترکی کے ناظم الامور سے شادی کے بعد سے ان دنوں ترکی میں مقیم ہیں۔ فیس بک پر انہوں نے لکھا کہ پانچ نمایاں ڈاکٹروں نے ان کے دماغ میں ٹیومر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ انجی عبداللہ نے 2001ء میں فلمی سفر کا آغاز’بدر‘ نامی فلم سے کیا۔ وہ 1999ء میں مصر کی ملکہ حسن بھی رہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کے متعدد کامیاب اور مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گذشتہ برس جولائی میں انہوں نے مصر میں ترکی قائم مقام سفیر البر پوسوتر سے محبت کی شادی کر لی اور بعد میں مصر چھوڑ کر ترکی میں سکونت اختیار کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.