تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:21

60 سیکنڈ کی فلموں کا عالمی مقابلہ افغانستان نے جیت لیا

جیو نیوز - اسلام آباد.......... 60 سیکنڈ کی فلم کا عالمی مقابلہ افغانستان نے جیت لیا، بھارت کی فلم کو دوسرا اور پاکستانی فلم کو تیسرا ایوارڈ ملا۔

جیو اور جنگ کے بینر تلے اسلام آباد میں سجا فلم میلہ اور یہ فلمیں تین ، دو یا ایک گھنٹے کی نہیں بس 60 سیکنڈ کی ہیں۔ اس مقابلے کے لیے رجسٹریشن کی سہولت دی گئی تھی آن لائن اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں ایک منٹ کی فلمیں بھجوائی گئیں۔
تخلیقی مہارت ایسی کہ ہر فلم کو بھر پور داد ملی۔

60 سیکنڈ کی اکثر فلمز کا موضوع معاشرتی و سماجی مسائل تھے۔ کہانیاں ایسے فلمائی گئیں کہ بس دیکھتے ہی رہ جائیں۔اس فیسٹول میں فلم بنانے اور کیمرے کے استعمال کے گُر بھی سکھائے گئے۔

60 سیکنڈ کے فلم فیسٹول کے آرگنائزر ابرار حسن کہتے ہیں کہ یہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول فلم سازوں کی بہترین تخلیقی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں بڑا معاون ہے ۔

60 سیکنڈ فلم کا یہ مقابلہ جیتا افغانستان کی فلم نے جس کا موضوع تخیل تھا، دوسرا نمبر رہا بھارتی فلم کا جس کا موضوع مظلوم خاتون تھی اور تیسرا انعام ملا پاکستانی فلم کو جس کا عنوان تھا طوفانی بچہ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.