تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:10

امریکامیں مسلمانوں کے داخلے پرپابندی کا مخالف ہوں،جارج کلونی

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی ادارکار جارج کلونی نے کہاہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے مطالبوں کو مسترد کرتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جارج کلونی اور ان کی وکیل اہلیہ نے جو انسانی حقوق کی سرگرم کارکن بھی ہیں ، نے جرمن چانسلر انجیلا مارکل سے ان کے دفتر میں بند کمرے میں ملاقات کی۔پناہ گزینوں کے بحران کے حوالے سے کلونی نے کہا کہ میرے نزدیک پناہ گزینوں کا بحران صرف شامی پناہ گزینوں تک محدود نہیں۔

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جنوبی سوڈان اور دارفور میں ابھی تک مہاجرین اور پناہ گزین ہیں۔ لاکھوں لوگ ابھی تک موت کے منہ میں جارہے ہیں درحقیقت یہ بحران دنیا بھر میں موجود ہے۔ اس وقت دنیا میں 6 کروڑ مہاجرین پائے جاتے ہیں جو یقینا ایک خوف ناک بات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.