تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:29

بافٹا ایوارڈز : دی ریوننٹ 5 ایوارڈز کے ساتھ سر فہرست

جیو نیوز - لندن…بافٹا ایوارڈز کا میلہ ’دی ریوننٹ‘ نے لوٹ لیا ، فلم 5 ایوارڈ لے اڑی ۔’لیونارڈو ڈی کیپریو ‘بہترین اداکار اور بہترین اداکارہ "بری لارسن "قرار پائیں ۔

لندن کے رائل اوپرا ہائوس میں ہونے والی بافٹا ایوارڈز کی تقریب میں فلمی دنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کی ۔بافٹا ایوارڈ کا میلا "دی ریوننٹ" کا نام رہا، فلم نے 5ایوارڈ حاصل کیے ۔

اسی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے لیونارڈو ڈی کیپرو بہترین اداکار قرار پائے ۔ اسی فلم کے لیے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ الیگژیندریو کو ملا جبکہ سنیماٹو گرافی اور سائونڈ کے شعبے میں بھی ایوارڈز ملے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.