تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:34

نیا ڈراما سیریل ’’نور جہاں‘‘ صرف جیو ٹی وی پر

جیو نیوز - کراچی......محبت کی ٹرائی اینگل پر مبنی نیا ڈراما سیریل ’’نور جہاں‘‘ ہر بدھ اور جمعرات کی رات نو بجے جیو ٹی وی پر پیش کیا جائے گا،شبنم ثانی کی یہ تحریر نورجہاں نامی ایک سیدھی سادھی معصوم لڑکی کی کہانی ہے۔

کہانی میں ٹوئسٹ نور کی محبت میں گرفتار سلمان کو اس کا رشتہ دینے کے انکار سے شروع ہوتا ہے۔کہانی کا ایک اور اہم موڑ سلمان کو انکار کے بعد نورجہاں کی شادی ظہیر سے کروا دینے پر سامنے آتا ہے۔

عمر شہزاد، ہسام خان، فرحان علی آغا، ناہید شبیر ڈرامے کی اہم کاسٹ میں شامل ہیں جس کے ہدایتکار فرقان آدم ہیں۔ڈرامہ سیریل نورجہاں 17فروری سے ہر بدھ اور جمعرات کی رات نو بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.