تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:15

اکشے ، رجنی کانتھ کی فلم روبوٹ 2کا ایک سین 20کروڑ روپےکا

جیو نیوز - ممبئی.......... بالی ووڈ کی مشہور فلم روبوٹ کا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں تامل فلموں کے نامور اداکار رجنی کانتھ اور اکشے کمار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم’ـروبوٹ2 ‘بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین فلموں میں شامل ہے جس میں رجنی کانتھ اور اکشے کمار کے درمیان لڑائی کا ایک سین فلمانے پر20کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔

ایس شنکر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار او ر رجنی کانتھ کے علاوہ ایمی جیکسن بھی شامل ہیں۔

350کروڑ روپے کے بجٹ سے بنائی گئی اس فلم میں اکشے کمار ایک ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جس کی کہانی اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.