13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:17
خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’دی وِچ‘آج ریلیز
جیو نیوز - لاس اینجلس ......خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’دی وِچ‘آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جار ہی ہے۔
رابرٹ ایگرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جواچانک ایک پراسرار مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں جو ان کا چین و سکون چھین لیتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اینیا ٹیلر،رالف انیسن اور کیٹ ڈیکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈینئل بیکرمین اور لارس نڈسن کی مشترکہ پروڈکشن اے ٹو فور فلمز کے بینر تلےآج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔