13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:9
ہٹ اینڈ رن کیس:سپریم کورٹ نے سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا
جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارت کی سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کردیا ہے،دبنگ خان پہلے ہی اس کیس سے باعزت بری ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا حکومت نے سلمان خان کی بریت کے خلاف ایپل دائر کر رکھی تھی ، جس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے دبنگ خان کو نوٹس بھجوادیا ہے۔