14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:2
ایشیا کا سب سے بڑا گیم شو ’’انعام گھر‘‘5 مارچ سے جیو کی زینت بنے گا
جیو نیوز - کراچی.......ایشیا کا سب سے بڑا گیم شو انعام گھر ہر دلعزیز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی میزبانی میں ایک بار پھر شروع ہونے جارہا ہے۔
جیو نیٹ ورک کے لاکھوں مدا ح اس وقت حیران رہ گئے اپنے منفرو پروگرامز اور شوز سے ریٹنگ چارٹس کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستان کے سب سے بڑے اینکر اور نیویارک ٹائمز کی جانب سے قرار دیے گئے پاکستانی میڈیا کے سپرا سٹار ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہمیشہ کی طرح اپنے کروڑوں چاہنے والوں کو صبح پاکستان کےد وران اچانک خوشیوں بھرا ایک سرپرائز دیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کےا س اعلان کے ساتھ جیو اور جنگ کے دفاتر میں ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا اور پاکستان بھر سے جیو نیٹ ورک دیکھنے والے ناظرین صرف یہی پوچھتے رہے کہ عامر لیاقت کیا نیا لارہے ہیں، لیکن عامر لیاقت حسین نے فی الحال اسی دھماکا خیز اعلان پر اکتفا کیا ہے ۔
انعام گھر کے پہلے سگمنٹ کیلئے 10 ہزار امیدواروں میں سے 300 افراد کو نشست ذہانت کے لیے چنا گیا ہے جبکہ دیگر سگمنٹس کیلئے صرف منتخب خاندان ہی حصہ لے سکیں گے جن کی شرکت کے طریقہ کار کی تفصیلات جلد جیو اور جیو نیوز پر نشر کی جائیں گی۔