15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:36
شترو گھن سنہا کی سوانح حیات کی امیتابھ کے ہاتھوں رونمائی
جیو نیوز - ممبئی......شترو گھن سنہا کی سوانح حیات کی امیتابھ کے ہاتھوں رونمائی ہوئی ہے۔بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شترو گھن سنہاکی سوانح حیات پڑھ کر خوف زدہ ہو گئیں۔
ممبئی میں ہوئی شترو گھن سنہا کی سوانح حیات کی تقریب رونمائی،وہ بھی امیتابھ بچن کےہاتھوں سے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان دونوں اداکاروں کی کبھی نہیں بنی۔
تقریب میں شترو کی بیٹی سوناکشی بھی موجود تھیں، جنہوں نے راز کھولا کہ وہ اپنےوالد کی آپ بیتی پڑھ کرخوفزدہ ہو گئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ والدین کی زندگی کے کچھ ایسے حصے ہوتے ہیں جو بچوں کو نہیں جاننے چاہیں،سوانح حیات میں شترو گھن نے رینا رائےسے اپنی دوستی کا بھی ذکر کیا ہے۔