تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:14

سوانح حیات میں زندگی کے تاریک پہلو ایمانداری سے بیان کیے : شتروگھن

جیو نیوز - ممبئی...... بولی ووڈ سینئر اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا نے اپنی سوانح حیات ”اینی تھنگ بٹ خاموش“کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سوانح عمری میں سے کوئی بھی حصہ ایڈٹ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کی حقیقتوں پر پردہ نہیں ڈالنا چاہتے بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ان کی حقیقی زندگی سے واقفیت حاصل کرے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اس کتاب میں اپنی زندگی کے تاریک پہلو بھی پوری ایمانداری کے ساتھ عیاں کیے ہیں۔

واضح رہے سینئر اداکار کی سوانح عمری ممتاز کالم نگار،نقاد اور مصنف بھاراتھی ایس پردھان نے تحریر کی ہے، 338صفحات پر مشتمل کتاب میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے جمعے کی شام ریلیز کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.