تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:20

ہمیش ریشمیا کی فلم’ 'تیرا سرور‘کے گانے ’ادھوری زندگی' کی ویڈیو جاری

جیو نیوز - ممئی .....بالی ووڈ کے معروف اداکار اور گلوکار ہمیش ریشمیہ کی آنے والی نئی فلم’تیرا سرور‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’ادھوری زندگی‘کے بول پر مبنی یہ گاناریتو راج موہانتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سمیر انجام نے ترتیب دی ہے۔

شون آررنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ہمیش ریشمیہ اورفرح کریمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نصیر الدین شاہ، شیکھر کپور،مونیکا،کبیر بیدی ،گراہم،شرناز پٹیل اور سنیل دت بھی شامل ہیں۔

یہ فلم 2007میں بننے والی فلم ’آپکا سرور‘کا سیکوئل ہے جوآج سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.