تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:31

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’دی اینگری برڈز‘کا نیا کلپ جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ...... تھری ڈی اینی میٹڈایکشن فلم ’دی اینگری برڈز‘ (The Angry Birds) کا نیاکلپ جاری کردیا گیا ہے۔

کلے کیٹس اور فرجل ریلے کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش، جوش گیڈ، ڈینی مک برائیڈ، بل ہیڈر، مایا روڈولف اور ٹونی ہیل سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.