تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 4:58

’گرل ان دا ریور‘ میں معاشرتی رویوں کی عکاس ہے، شرمین

جیو نیوز - اسلام آباد.......دو بار آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ ان کی فلم گرل ان دا ریور پاکستانی معاشرے کے منفی اور مثبت پہلوؤ ں کی عکاس ہے۔

کینیڈین ہائی کمیشن اسلام آباد میں گرل ان دا ریور کی تقریب رونمائی سے خطاب میں شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں اس فلم کی بدولت عورتوں کے حقوق کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شرمین عبید چنائے نے مزید کہا کہ گرل ان دا ریور صرف فلم نہیں بلکہ عورتوں کے حقوق کیلئے قانون سازی کی ایک جد وجہد بھی ہے۔تقریب سے کینیڈین اور برطانوی ہائی کمشنرز نے بھی خطاب کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.