تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:52

کھیل کو جنگ نہیں سمجھنا چاہیے، رضامراد

جیو نیوز - کراچی…بھارتی اداکار رضا مراد کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں کھیل کو کھیل کی حد تک لینا چاہیے ، جنگ نہیں سمجھنا چاہیے۔ بھارت میں پاکستانی ڈرامے بے حد مقبول ہیں، موقع ملا تو پاکستانی فلموں میں ضرور کام کریں گے۔

بھارتی اداکار رضا مراد پی کے 301 کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہپاکستانی کرکٹ ٹیم کی بولنگ بہت اچھی ہے۔ٹیم کو اپنی بیٹنگ درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔بیٹنگ درست ہوگی تو پاکستانی ٹیم کی کامیابی یقینی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خواتین اب صرف پاکستانی ڈرامے ہی دیکھتی ہیں۔آج بھی پاکستان کے فنکار اور تبصرہ نگار بھارت آتے ہیں۔پاکستان کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.