تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:39

ایڈونچر،ڈراما فلم ’ دی جنگل بک‘ کے ہندی ورژن کی تیاری

جیو نیوز - ممبئی ......ایڈونچر ،ڈرامہ اور فینٹسی فلم ’ دی جنگل بک‘ کے ہندی ورژن میں بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا ،عرفان خان اور نانا پاٹیکر آواز کا جادو جگائینگے۔

ڈزنی فلم دی جنگل بک کے ہندی ورژن میں بالی ووڈ سلیبریٹیز کی آواز کا تڑکا لگایا جائے گا، جس کیلئے پریانکا چوپڑا،عرفان خان، نانا پاٹیکر،اوم پور ی اور شفالی شاہ کے نام سامنے آئے ہیں۔

بالی وڈ اداکاروں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ فلم کے ہندی ورژن کیلئے کافی پرجوش ہیں، دی جنگل بک بھارت میں 8 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.