15 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:25
سائنس فکشن فلم مِڈ نائٹ اسپیشل 18مارچ کو ریلیز ہوگی
جیو نیوز - نیویارک....ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فلم مِڈ نائٹ اسپیشل 18مارچ کو ریلیز ہوگی۔ ڈائریکٹر اور رائٹر جیف نکول کی اس فلم میں باپ اور بیٹے کی محبت کو پکچرائز کیا گیا ہے جس میں8 سالہ بیٹے کی حیرت انگیز اور غیر معمولی طاقتوں کی وجہ سے باپ اسے دشمنوں سے بچاتے ہوئے محفوظ مقام پرلے جاتاہے۔
سارہ گرین اوربرائن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مائیکل شینن، جوئیل ایجرٹن ، کرسٹن ڈنسٹ، سیم شیپرڈاور ایڈم ڈرئیور اداکار شامل ہیں۔
اٹھارہ ملین ڈالرز کی لاگت سے ٹرائی اسٹارپکچرز اور ایورسٹ انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ یہ سنسنی خیز سائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے تحت رواں سال18مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔