15 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:1
سلینا گومز انسٹا گرام پر مقبول ترین شخصیت
جیو نیوز - لاس اینجلس ..... ہالی وڈسنگر سیلینا گومز فوٹو شیئرنگ سروس انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے انسٹاگرام مداحوںکی تعداد26لاکھ 90ہزار ہو گئی ہے۔ اس دوڑ میں ان کی بہترین دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سولہ لاکھ نو ہزار مداحوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جانے والی ایک ویڈیو میںاس بات کا اعلان کیا گیااور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کی بے لوث محبت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی وجہ سے وہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئیں۔