تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
15 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:17

ایک گٹار اور کچھ کرنےکی خواہش۔۔سپر اسٹار بنا گئی

جیو نیوز - کراچی.....’البیلا راہی‘ کہانی ہے سروں کی،ان خالی ہاتھوں کی جن میں صرف گٹار تھا مگر کھانے کےلئے پیسے نہیں تھے،سونے کےلئے بستر نہیں تھا۔

ہر قوم اپنے لیجنڈ زکو مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہے کبھی ان کی زندگی پر کتابیں لکھ کر یاڈارمے پیش کر کے تو کبھی ان کے سفر زندگی پرفلمیں بنا کر۔۔۔ دنیا بھر میں اپنے سپراسٹار ز کو بہترین لفظوں اور طریقوں سے یاد کرنے کا رجحان ابھی بھی جاری ہے۔

اسی روش پر عمل کرتے ہوئے فلم ساز سلطان غنی افضل اور فیصل ہاشمی نے پاکستان کے مشہور پاپ گلوکار عالمگیر کی زندگی پر فلم بنانے کی ٹھانی جن کا مرکزی کردار فواد خان ہی نبھا رہے ہیں۔

اس فلم کے ذریعے عالمگیر کی زندگی کے کئی پہلووں کو اجاگر کیا گیااوران حالات کو پیش کیا جن میں پاکستان میں پاپ موسیقی پروان چڑھی۔

عالمگیر ذرائع ابلاغ کے کئی شعبو ں کا موضوع رہے اور فلم سازوں کےلئے ان کی زندگی کے ایک منفرد پہلو کوتلاش کرکےاس پر فلم بناناانتہائی مشکل تھا۔

فلم سازہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سقوط ڈھاکا سے قبل مشرقی پاکستان میں عالمگیر کے متعلق میں بہت کچھ لکھا اور پڑھا گیا پھر پاکستان اور بنگلادیش الگ الگ ہوگئے۔

عالمگیر جب پاکستان آئے خالی ہاتھ تھے ،وہ گلیوں میں بے یارو مددگار تھے اور سڑکوں پر سوتے تھے، ان کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ وہ کھانا خرید کر کھا سکتے ۔ان کے پاس صرف گٹار تھا کہ اور ایک خواہش جس میں وہ کامیاب ہوئے۔

فلم ساز نے کہا کہ انہیں عالمگیر کی زندگی کی تحقیق پردو سے ڈھائی سال لگے اورتقریباً23ڈرافٹ بنائے گئےتاہم اس فلم کی کہانی چار سے پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔

پروڈیوسر اداکاروں کے انتخاب سے پرامید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے پندرہ منٹ بعد لوگ فواد خان کو بھول جائیں گے اور انہیں حقیقت میں عالمگیر نظر آئے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.