15 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:33
میرا اور اوم پوری کی’ہوٹل‘اپریل میں ریلیز ہوگی
جیو نیوز - کراچی.....پاکستان میں پہلی بار نفسیاتی موضوع اور غیر تجارتی بنیادوں پر بنائی گئی فلم ’ہوٹل‘8اپریل کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ میرا اوربالی وڈ اداکار اوم پوری نمایاں ہیں۔
کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد میڈیا بریفنگ میں اداکارہ میرا نے فلم کے پلاٹ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا موضوع انتہائی سنجیدہ اور ایک پیغام ہے۔فلم اسقاط حمل کے مسائل کے ارد گرد گھومتی ہے ،فلم میں دکھایا گیا کہ کس طرح پاکستان کے کچھ علاقوں میں بچی کی پیدائش کو نظر انداز کردیاجاتا ہے۔
میرا نے کہا کہ ہم نے شوٹنگ سے پہلے پیشہ ورانہ ماحول میں کام کیا اور ریہرسل اور ورکشاپس میں شرکت کی جو ہماری فلم انڈسٹری میں عموماً نظر نہیں آتی۔دوسری طرف مصنف اور فلم کے شریک پروڈیوسر خالد حسن خان نے انکشاف کیا کہ فلم میں صرف 2 گانے ہیں۔