تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:48

شرمین کی طرح میری فلم کی نمائش بھی وزیراعظم ہاؤس میں کی جائے:میرا

جیو نیوز - لاہور......اداکارہ میرا کاکہناہےکہ انہوں نےبھارت کے اشتراک سےایک فلم تیار کی ہے، ان کی خواہش ہے کہ شرمین عبید چنائےکی فلم کی طرح ان کی فلم کی بھی نمائش وزیراعظم ہاؤس میں کی جائے۔

اداکارہ میرا نےٹی20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اداکارہ میرا نےلاہورکےعلاقےڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کی۔

انہوں نےبتایا کہ ہوٹل نامی ان کی فلم بچوں کےپیدائش سے پہلےقتل کے موضوع پرہے،جس میں وہ خود ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں،شرمین عبید چنائے کی فلم کی طرح ان کی فلم کی بھی نمائش وزیراعظم ہاؤس میں کی جانی چاہئے۔

میراکاکہناتھا کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے لیے دعا گو ہیں کہ ورلڈ کپ جیتے،وہ ٹیم سے کہتی ہیں کہ بھارتی ٹیم کےدباؤ میں آنے کی بجائےانہیں دباؤ میں لائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.