تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:59

سہائے علی ابڑو بالی ووڈ میں کام پررضامند

جیو نیوز - ممبئی ....بالی ووڈ پروڈیوسرسبھاش سنگھ کے مطابق پاکستانی اداکارہ سہائے علی ابڑو بالی ووڈفلم ’گگلی ہو گئی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

’بالی وڈ لائف‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’گگلی ہو گئی‘ میں ٹی وی اداکار پرتھ سمنتھن ڈیبیو کرنے جارہے ہیں اور خبریں تھیں کہ ماورا حسین ان کے ہمراہ اس فلم میں کام کریں گی تاہم سبھاش سنگھ نے حال ہی میں فلم کے حوالے سے رکھی گئی ایک تقریب میں اعلان کیا کہ فلم میں ماورا نہیں سہائے علی ابڑو کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سہائے علی ابڑونے فلم کی اسکرپٹ سننے کے بعد اس میں کام کرنے کی حامی بھری تھی اور میں نہیں جانتا کہ ماورا حسین کی فلم میں کام کرنے کی افواہیں کہاں سے آرہی ہیں۔

فلم ’’گگلی ہو گئی‘‘ ایک مزاحیہ رومانوی کہانی ہےاور اس کی ریلیز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.