17 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:47
اسٹیون اسپیل برگ ’ 'انڈیانا جونز '‘کا پانچواں سیکوئل بنائیں گے
جیو نیوز - لاس اینجلس .....انڈیانا جونز سیریز کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مشہور و معروف ہالی وڈ پرو ڈیوسر و ہدایتکاراسٹیون اسپیل برگ نے ایڈونچر فلم 'انڈایانا جونز 'کا پانچواں سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا ہے ۔
والٹ ڈزنی کے مطابق73سالہ ہالی وڈ اداکار ہیریسن فورڈ اوراسٹیون اسپیل برگ انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کی تیاری کررہے ہیں جسے جولائی 2019 میں ریلیز کیاجائیگا۔
انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کو کیتھ لین کینیڈی اور فرنک مارشل پروڈیوس کریں گے جس کا تاحال نام تجویز نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسپیل برگ کی پہلی انڈیانا جونز فلم '’رائیڈرز آف دی لوسٹ‘ 1981 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ہیریسن فورڈ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئے تھے، تین سال بعد '’انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم‘ ریلیز ہوئی ، اس کے بعد 1989 میں '’انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ‘سنیما گھروں کی زینت بنی۔انڈیانا جونز کی آخری فلم '’کنگڈم آف دی کرسٹل سکل‘ 2008 میں ریلیز کی گئی تھی۔