17 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:36
ہالی و وڈکرائم ڈرامہ ہارر فلم’گرین روم‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیا
جیو نیوز - لاس اینجلس ......خوف اور دہشت ناک واقعات کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ کرائم ڈرامہ ہارر فلم’گرین روم‘کا ٹریلر جاری کر دیاگیا ہے۔
ہدایتکارجیریمی سولنیئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے راک بینڈ کے گِرد گھومتی ہے جن کے کنسرٹ کے دوران قتل کی ایک وحشیانہ واردات ہوتی ہے جس کے نتیجے میں بینڈ کے نوجوان موسیقار بری طرح سے پھنس جاتے ہیں۔
انیش سیوجانی ، نیل کوپ اور وِکٹر موئر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ اہم کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں اینٹن یلچن، ایموگن پوٹس، عالیہ شوکت اورکیلم ٹرنر شامل ہیں۔
دہشت زدہ کر دینے والے مناظر سے بھرپور فلم 15 اپریل کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔