تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:34

اسپورٹس کامیڈی فلم ’’ایڈی دی ایگل‘‘ کا پریمیئر

جیو نیوز - لندن......لندن میں ہالی ووڈ اسپورٹس کامیڈی فلم ’’ایڈی دی ایگل‘‘ کے یورپین پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔لندن میں منعقدہ رنگارنگ پریمیئر میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر کاسٹ نے شرکت کی ۔

فلم کی کہانی برطانوی اِسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جو 1988ء میں پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیتا ہے اورمشکل ترین چیلنج قبول کرتے ہوئے بے مثال ہمت و حوصلے کا مظاہرہ کرتا ہے۔

امریکا میں ریلیز کے بعد کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور فلم 28مارچ کو برطانیہ کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.