تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:47

عامر خان نے ’کپور اینڈ سنز ‘کو پرفیکٹ فلم قرار دیدیا

جیو نیوز - ممبئی .....اداکار فواد خان اور عالیہ بھٹ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ آج سے بھارتی سنیماگھروں پر ریلیز کردی گئی، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھی فلم کو پرفیکٹ قرار دے دیا۔

ممبئی میں کپور اینڈ سنز کی خصوصی اسکریننگ ہوئی ، جس میں عامرخان سمیت انوشکا شرما، کرن جوہراور دیگر نے شرکت کی، مسٹر پرفیکٹ عامر خان نےفلم کی اسٹوری اور کرداروں کی تعریف کرتے ہوئے فلم کو بہترین قرار دیا۔

پاکستانی اداکار فوادخان، سدھارتھ ملہوترا، رشی کپور اورعالیہ بھٹ پر مشتمل ’کپور اینڈ سنز‘آج 18 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.