تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 5:36

ورلڈ ٹی 20 پر دونئےگیت ریلیز، قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات

جیو نیوز - لاہور.....ورلڈ ٹی ٹونٹی میں قومی کرکٹ ٹیم کا جذبہ ابھارنے اور پاکستان کی جیت کے لئے دعاؤں پر مبنی2 نئے گیت لاہورمیں ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔

نیویارک میں مقیم پاکستانی گلوکار ظفر اقبال کی جانب سے ’سجنو! اپنی قومی ٹیم‘ کا گیت ریلیز کیا گیا ہے، ظفر اقبال چاہتے ہیں کہ قومی ٹیم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ہر صورت شکست سے دوچار کرے ۔

ایک اور گیت ابھرتے گلوکار وں احسان اورطاہر نے تیا رکیا ہے ، اس گیت میں بھی قومی ٹیم کا ولولہ بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.