تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:1

جیل نے آدھا پنڈت بنادیا، ذہنی طور پر اب بھی قید ہوں ،سنجے دت

جیو نیوز - کراچی....رفیق مانگٹ....بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعد بھی ذہنی طور پر رہا نہیں ہوسکے۔ وہ آج بھی قید کے احساس میں جکڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ رہائی کےباوجود خود کو آزاد فضاؤں میں سانس لیتا محسوس نہیں کررہے۔وہ قید کے دنوں کی یادوں میںکھوئے رہتے ہیں اور انہیں یاد کرکے تڑپ اٹھتے ہیں ۔

پونا کی جیل سے رہائی کے بعد کسی بھی اخبار کو سنجے دت کا یہ پہلا انٹرویوتھا۔ انہوں نے کہا کہ ’آزادی ایک عبادت ہے، وہ جیل میںآدھےپنڈت بن گئے تھے۔ــ‘

سنجے دت نے جیل کےشب وروز کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جیل کی سب سے بری چیز کھانا تھا۔انہیں ایسی خوراک دی جاتی تھی جو ناقابل بیان ہے۔ایسی سبزیاں دی گئیں جنہیںکبھی پہلے دیکھا تک نہیں۔ایک قیدی کے پوچھنے پر انہیں بتایا گیا کہ ان سبزیوں کو تو کسی جانور نے بھی نہیں کھایا ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ جیل گئے تو ان کا وزن 110کلوگرام تھا اور جب رہا ہوئے تویہ 40کلوکم تھا۔

سنجے کا کہنا تھاکہ’میں قید تنہائی میں تھا مجھے آزادی محسوس ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں 23سال سے کبھی جیل کے اندر تو کبھی جیل کے باہر رہا جہاں ہرقدم پر متعدد پابندیاں تھیں اورہر چیز کے لئے اجازت مانگنی پڑتی تھی۔

انہوںنے کہا کہ میں ایک آزاد آدمی کی طرح زندگی بسر کرنے کی کوشش میں ہوں اور اس کے لئے اپنے آپ کو عادی بنا رہا ہوں۔جیل میں انسان جسمانی طور سے زیادہ ذہنی طور پر قید ہوتا ہے ۔ ہر چیز کے لئے بتانا پڑتا ہے کہ کیا کرنا ہے اورکیانہیں کرنا۔‘‘

انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ ان کے ساتھ جیل میں خصوصی برتاؤ کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی قید کے دوران کسی طرح کا خصوصی برتاؤ نہیں لیا۔ وہی کھانا کھایا جو دیگر ساتھی قیدی کھاتے تھے، وہی کپڑے پہنے جو دوسرے پہنتے تھے۔

انہوں نے بھارتی جیلوں کی قابل رحم حالت کے متعلق بتایا کہ برطانوی دور سے ویسی ہی چلی آرہی ہیں۔50افراد کی گنجائش کی جگہ پر تین سو قیدی رکھے گئے ہیں۔

چھپن سالہ سنجے دت جنہیں 1993 کے ممبئی بم دھماکوں کے مقدمے میں مجرم قرار دیا گیا تھا وہ پونا کی جیل میں 42 ماہ کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔ انہیں سز اپوری ہونے سے103دن قبل25 فروری کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.