تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:26

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اینگری برڈز کا خصوصی پریمئر

جیو نیوز - نیویارک .....اینگری برڈزاسٹارز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ، نیو یارک میں ہالی ووڈ فلم کے گرین کارپٹ پربان کی مون بھی موجودتھے۔

فلم کا خصوصی پریمئر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا اور مہمانوں کا سرخ کے بجائے سبز کارپٹ پر استقبال کیا گیا ۔

تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں سمیت اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل بانکی مون بھی موجود تھے، بان کی مون نے اینگری برڈ کے کردار ’ریڈ‘ کوماحولیا تی تبدیلی سے آگہی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اعزازی سفیر مقررکیا ۔ فلم 20 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.