تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:49

سنجو بابا جیل میں رہے کھانے سے پریشان

جیو نیوز - ممبئی......مزیدار کھانوں کے شوقین بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت جیل میں اپنی سزا کاٹنے کے دوران کھانے سے کافی پریشان نظر آئے۔

ایک انٹر ویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جیل میں سب سے بدترین چیز کھانا تھا جو کھانے کے قابل بھی نہیں ہوتا تھا ناہی کوئی وی آئی پی مراعات حاصل تھیں بلکہ میرے ساتھ ایک عام قیدی سے بھی بد تر سلوک برتا جاتا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں جسمانی طور سے زیادہ ذہنی طور پر قیدی بنا کر رکھا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993میں غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی جنہیں گزشتہ ماہ25فروری کو ساڑھے 3سال بعد جیل سے رہا کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.