تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
21 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:38

کپل شرما کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا

جیو نیوز - ممبئی......بھارت کے معروف کامیڈین کپل شر ما بھی اب مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کا مومی مجسمہ اگلے چھ ماہ میں مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا جس کے لئے ان کے جسم، چہرے اور مختلف حصوں کی پیمائش لی جاچکی ہے۔امید کی جارہی ہے ان کا یہ مجسمہ جلد ہی مکمل کرکے نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارت کی کئی مقبول شخصیات کے مومی مجسمے مادام تساؤ میوزیم کی زینب بن چکے ہیں جن میں معروف بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ بچن،شاہ رخ خان،سلمان خان ،عامر خان ،ایشوریا رائے، ریتک روشن اور دیگر کئی اسٹارز شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.