تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:12

فلم دی ہنٹ مین:ونٹرز وارکا ٹریلر جاری

جیو نیوز - نیویارک…کرس ہیمس ورتھ اور چارلیز تھرون کی ایکشن سے بھرپور امریکن ایڈونچرڈرامہ فلم "دی ہنٹ مین: ونٹرز وار "کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم 22 اپریل کو ریلیز کی جائےگی۔

کیڈرک نیکولس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پریوں کی افسانوی داستان پر مبنی ہے جس میں شہزادہ پری کو چڑیل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور مقابلہ کرتے دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کرس ہیمسورتھ،چارلیز تھیرن،ایمیلی بلنٹ،جسیکا کیسٹین،کولن مورگن اور سیف کلیفن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوئے روتھ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے 22اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.