تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:57

84ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب لاس اینجلس میں شروع

جیو نیوز - لاس اینجلس ... 84ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس کے کوڈیک تھیٹر میں شروع ہوگئی ۔اس سے پہلے جب اداکارریڈ کارپٹ پر آئے تو انہیں دیکھنے کے لیے بے تابی سے انتظار کرنے والے شائقین نے آٹوگراف لئے اور تصاویر بنائیں ۔بہترین فلم کے لیے9 نامزدگیاں ہیں جن میں دی آرٹسٹ ، ہیوگو اور دی ڈیسینڈنٹس جیسی فلمیں شامل ہیں، بہترین ڈائریکٹر کے لیے دوڑ وڈی ایلن، مائیکل زینا دشیس، ٹرینس ملک، ایلکزینڈر پئین اور مارٹن سکورسیزی میں ہوگی، بہترین اداکارہ کے لیے گلین کلوز، ویولا ڈیوس، رونی میرا، میرل اسٹریپ اور میشیل ولیمز ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی۔ جب ہ بہترین اداکار کے لیے بریڈ پٹ، ڈیمین بچر،جارج کلونی،جون ڈوجارڈن اور گیری اولڈمین نامزد ہوئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.