27 فروری 2012
وقت اشاعت: 7:24
میلان فیشن شو :80کی دہائی کے امریکی ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - میلان … اٹلی کے شہر میلان میں فیشن شو کے دوران80کی دہائی کے امریکی ملبوسات کی نمائش کی گئی میلان فیشن ویک میں ہفتے کو کیے گئے فیشن شو میں 80کے عشرے کے امریکی ملبوسات کی نمائش کی گئی جن میں عام طور پر پہنے جانے والے لباس اور جوتوں کا امتزاج نمایاں تھا، ڈیزائنروں نے خواتین ماڈلز کے لیے 80کی دہائی کے دوران پہنی جانے والی مردانہ جیکٹوں اور کوٹوں کا انتخاب کیا جن پر دھاتوں کا کام کیا گیا تھا۔