27 فروری 2012
وقت اشاعت: 10:13
آسکر ایوارڈز:بہترین فلم ’دی آرٹسٹ‘ اداکارہ میریل اسٹریپ
جیو نیوز - لاس اینجلس… فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز کی تقریب میں فلم دی آرٹسٹ بہترین ڈائریکٹر ، بہترین ادکار ، بہترین فلم ، بہترین میوزیکل اسکور اور بہترین کوسٹیوم ڈیزائن کے ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آسکر ایوارڈز کا میلہ پوری اب وتاب کے ساتھ منعقد ہوا۔ فلمی دنیا کے بڑے نام اس تقریب کی رونق بڑھانے موجود تھے۔۔ میزبان کے دلچسپ جملے اور منفرد پرفارمنسز نے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈMichel Hazanavicius نے فلم دی آرٹسٹ کے لیے حاصل کیا۔۔بہترین ادکار جون ڈوجارڈن قرار پائے۔ انھیں فلم دی آرٹسٹ پر یہ ایوارڈ ملا ۔بہترین ادکاراہ کا ایوارڈ میریل اسٹریپ کو فلم دی آئرن لیڈی کے لیے دیا گیا۔۔۔سال کی بہترین فلم بھی دی آرٹسٹ قرار پائی۔ 84 ویں آسکر ایوارڈز میں فلم ہیو گو نے بہترین سینما ٹو گرافی اور آرٹ ڈائریکشن کے ایوارڈ جیت لیے۔ ایرانی فلم اے سیپریشن کوغیرملکی زبان کی بہترین فلم کاایوارڈملا۔ ’اے سیپیریشن ‘آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی ایرانی فلم ہے جس کے ڈائریکٹر اصغر فرہادی ہیں۔ اوکٹیویا اسپنسر کو فلم دی ہیلپ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا جبکہ دی ہیوگو کے لیے بہترین ویڑول ایفکٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ کرسٹوفر پلمرکو فلم بیگنینگ کے لیے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ اور فلم رینگو کے لیے بہترین اینیمیٹد فلم کا ایوارڈدیا گیا۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرل اسٹریپ نے تیسری بار آسکرایوارڈ حاصل کیا۔