27 فروری 2012
وقت اشاعت: 16:13
شا ہ رخ خا ن کیخلا ف غیر قا نو نی تعمیر کا مقدمہ سپریم کو رٹ تک جا پہنچا
جیو نیوز - نئی دہلی…این جی ٹی…حال ہی میں فر ح خان کے شو ہر سے لڑ ائی کے بعد اب شاہ رخ خان ایک نئے مسئلے کا شکا رہو گئے ہیں اور اُن پر گھر میں غیر قا نو نی تعمیر کے مقدمے نے اب سپریم کو رٹ کا رخ کر لیا ہے ۔ممبئی میں قائم ان کی شا ندار رہا ئش گاہ پردو شہر یوں کی جانب سے تعمیر اتی قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ ابتدائی طو ر پر ممبئی ہا ئی کورٹ میں دا ئر کیا گیا تھا جسے کو رٹ نے محض تشہیر ی در خوا ست کہہ کر ردکردیا تھا ۔در خواست دا ئر کر نے والے Simpreet Singh اور Amit Maruandنے اپنے مو قف پر بر قرا ر رہتے ہو ئے اب شا ہ رخ خا ن کے خلا ف سپر یم کورٹ کا رخ کر لیاہے ۔ دو سری جا نب اس با رے میں شا ہ رخ خا ن کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کی تعمیر میں کسی قانو ن کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے ۔