28 فروری 2012
وقت اشاعت: 23:58
لاس اینجلس : گریمی میوزیم میں بڑے پیمانے پر پہلی نمائش کا آغاز
جیو نیوز - لاس اینجلس …گریمی ایوارڈز کو موسیقی کے شعبے میں دنیا کے معتبر ترین ایوارڈ مانا جاتا ہے جس کے تحت ہر سال موسیقی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں اور موسیقاروں کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے۔ان ایوارڈز میں شرکت کرنا کسی عام آدمی کے بس کی بات نہیں کیونکہ صرف موسیقی کے شعبے سے وابستہ مخصوص افراد کو ہی یہاں مدعو کیا جاتا ہے لیکن اب ہر عام و خاص ان ایوارڈز کے بارے میں قریب سے جان سکتا ہے۔ لاس اینجلس میں قائم گریمی میوزیم میں اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کردیا گیا ہے۔انتہائی بڑے پیمانے پر ہونے والی اس نمائش میں پاپ موسیقی کی30سالہ تاریخ کو انتہائی خوبصورت انداز میں پرانے ریکارڈز،پوسٹرز،فوٹیجز، تصاویراور نایاب اشیاء کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے۔