تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
29 فروری 2012
وقت اشاعت: 6:58

میرا کی شادی کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

جیو نیوز - لاہور … اداکارہ میرا کی شادی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ ان کے پاکستانی نڑاد امریکی منگیتر کیپٹن نوید شہزاد کے والد نے میرا پر فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے رشتہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم نوید شہزاد نے اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اپنے والد سے رابط نہیں ہو پارہا۔کیپٹن نوید شہزاد کے والد خالد پرویز نے امریکا سے ٹیلے فون پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرانے ان کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔ میرا کے نکاح کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔ جب تک عدالت کوئی فیصلہ نہیں دے دیتی میرا کے ساتھ ان کے بیٹے کا نکاح غیر اسلامی اور غیر اخلاقی ہو گا۔ وہ نکاح پر نکاح نہیں کر سکتے۔ اس لئے انھوں نے میرا کیساتھ رشتہ ختم کر دیا ہے۔ خالد پرویز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداکارہ میرا ان کے ساتھ 4 لاکھ ڈالرز کا فراڈ کر چکی ہیں۔ جب خالد پرویز کے بیان کی تصدیق کے لئے اْن کے بیٹے اور میرا کے منگیتر نوید شہزاد سے ڈھاکا میں رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں کسی بات کا علم نہیں ہے۔ اْن کا اپنے والد سے رابطہ بھی نہیں ہورہا۔ جیو نیوز نے صورتحال جاننے کے لئے میرا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی فون اٹینڈ نہیں کررہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.