29 فروری 2012
وقت اشاعت: 14:26
کترینہ فلم ’سیتا اور گیتا‘ کے ری میک میں کاسٹ
جیو نیوز - ممبئی … بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف 1970ء کے عشرے کی مشہور فلم سیتا اور گیتا کے ری میک میں ہیما مالنی کا کردار ادا کریں گی۔ سیتا اور گیتا کے ہدایت کار جے پی سپی تھے، تاہم اب فلم کے ری میک کو جے پی سپی کے بیٹے ڈائرکٹ کریں گے۔ممبئی کے اخبار کے مطابق فلم میں دھرمیندر کا رول اکشے کمار اور سنجیو کمار کا رول ابھے دیول ادا کریں گے۔کترینہ کیف کا کہنا ہے سیتا اور گیتا میں ہیما مالنی کا رول کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، فلم کی عکس بندی کترینہ کی لندن واپسی کے بعد ہوگی ۔